ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ چیٹس کو مزید محفوظ رکھنے کیلئے’ فیس لاک‘ فیچر متعارف

واٹس ایپ چیٹس کو مزید محفوظ رکھنے کیلئے’ فیس لاک‘ فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایپ لاک کا فیچر متعارف کروا دیا۔

 نئے ’ فیس لاک یا فنگرپرنٹ لاک‘ کی مدد  سے آپ اپنی چیٹس کو دوسروں کی نظروں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں،اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد کوئی بھی شخص آپ کی چیٹ کو آپ کی اجازت کے بغیر نہیں پڑھ سکے گا کیونکہ آپ کا ’فیس یا فنگرپرنٹ لاک‘ لگا ہوگا۔

ایپ لاک فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ہے جو چاہتے ہیں کہ ان کے ذاتی پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز مکمل طور پر محفوظ رہیں، چاہے فون کسی اور کے پاس ہی کیوں نہ ہو۔

واٹس ایپ کا ایپ لاک فیچر آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ’ واٹس ایپ صرف فنگرپرنٹ یا چہرے کی شناخت سے ہی کھلے‘۔ایپ کو فوراً لاک کیا جا سکتا ہےیا پھر 1 منٹ، 15 منٹ یا 1 گھنٹے بعد خودکار طور پر لاک ہونے کا وقت منتخب کیا جا سکتا ہے۔ 

واٹس ایپ پر ایپ لاک کیسے آن کریں؟
اس کے لئے واٹس ایپ کو اوپن کریں، Settings پر جائیں، Privacy پر ٹیپ کریں اور App Lock کا انتخاب کریں، فنگرپرنٹ یا فیس آئی ڈی کو آن کریں، لاک ہونے کا وقت منتخب کریں۔

اس فیچر کے استعمال سے صارفین کی ذاتی گفتگو مزید محفوظ ہوگی، فون گم یا کسی اور کے ہاتھ لگنے کی صورت میں ڈیٹا محفوظ رہے گا، بچوں یا دوستوں کی غیر ضروری رسائی روکی جاسکے گی۔

 واٹس ایپ کا یہ قدم صارفین کی ڈیجیٹل سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔