(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کےہدایت کار اوراداکارکرن جوہر اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد اب سامنتھا روتھ پربھو نے یامی گوتم کی فلم ’ حق‘ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے یامی گوتم کی اداکاری اور کہانی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ یامی گوتم کے پرفارمنس دل کو چھو گئی‘‘۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یامی گوتم کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ حق‘ کو شائقین اور فلمی ستاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے حال ہی میں یامی کی اداکاری کی تعریف کی تھی ۔ اب اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو نے بھی فلم اور یامی کی اداکاری کی تعریف کی ہے ۔سامنتھا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’’ حق کی دل کو چھو لینے والی کہانی کی جم کر تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کرردار کو جس طرح یامی نے اسکرین پر شاندار طریقے سے پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہے‘‘۔ سامنتھا نے یامی گوتم کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ فلم دیکھنے کے فوراً بعد لکھنا پڑا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ مجھے جو خوبصورت احساس کھونا پڑے ‘‘۔

سامنتھا نے لکھا، ’’اس طرح کی کہانیاں نایاب ہیں۔ اتنی گہری، اتنی تہہ دار، اور مکمل طور پر فیصلے یا تعصب سے پاک، اور یہ اور بھی خاص ہے جب انہیں ایک شاندار اداکار کے ذریعے زندہ کیا گیا ہے۔ یامی گوتم، آپ کی کارکردگی نے مجھے اس طرح متاثر کیا جس کو میں پوری طرح سے بیان نہیں کر سکتی۔ میں نے ایک ہی وقت میں سب کچھ محسوس کیا: محبت، غصہ، طاقت، امید‘‘۔سامنتھا نے ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا، “آپ کی تحریر ایک بہت اچھا تاثر تھا۔انہوں نے ہدایتکار کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ فلم سینما کی اصل طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں کرن جوہر نے یامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ بانو کی کہانی اور ان کی جیت اس قدر جذباتی تھی کہ وہ رو پڑے اور فلم ختم ہونے کے بعد کچھ دیر کے لیے خاموش ہو گئے۔ انہوں نے زور سے تالیاں بجائیں اور سینما گھروں میں فلم نہ دیکھ پانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ کرن نے کہا کہ برسوں بعد کسی نے انہیں اتنا متاثر کیا تھا۔ یامی کی کارکردگی نہ صرف شاندار بلکہ غیر معمولی ہے۔ ادھر عالیہ بھٹ نے یامی گوتم کی فلم ’’ حق‘‘ کی تعریف کی۔ انہیں “ملکہ” کہتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی تھی۔ عالیہ نے یامی کی اداکاری کی گہرائی، صداقت اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی مداح ہیں۔