ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیزے شاہ نے مشہور ہدایتکار و اداکار کو سخت وارننگ دیدی

علیزے شاہ نے مشہور ہدایتکار و اداکار کو سخت وارننگ دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایتکار و اداکار یاسر نواز کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام استعمال نہ کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ یاسر نواز کے لیے ان کی "آخری وارننگ" ہے۔ ان کے مطابق پانچ سال قبل وہ یاسر نواز کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کر چکی ہیں، مگر اس کے باوجود وہ مختلف شوز میں ان کا نام لے کر منفی باتیں کرتے رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یاسر نواز ہر بار معذرت کا اظہار کرتے ہیں اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن پھر وہی رویہ دہراتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو منفی قرار دیتے ہیں۔

https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-01-13/425167_4237005_updates.png

علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ان تمام شوز کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جن میں ان کا نام لے کر ان کی توہین کی گئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ بغیر کسی مزید وارننگ کے یاسر نواز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو وہ انڈسٹری کو بتائیں گی کہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کی اصل وجوہات کیا ہیں، جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer