ملک اشرف: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ، ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹےامیر فتح کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
عدالت نے ملزم امیر فتح کی 22 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی، لاہورہائیکورٹ نےپراسیکیوشن کونوٹس جاری کردیئے، آئندہ سماعت پر اچھرہ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
جسٹس محمدامجدرفیق نےملزم امیرفتح کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی، ملزم امیر فتح اپنے وکیل عابد ساقی کے ہمراہ پیش ہوا۔
ملزم کیخلاف تھانہ اچھرہ میں 2ستمبر2024کوقتل ودیگردفعات کےتحت مقدمہ درج ہے، مقتول کےبیٹےحمزہ جاوید کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروا گیا۔