ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 6 لوگوں کی ملاقات، سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 6 لوگوں کی ملاقات، سکیورٹی مزید سخت کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارشاد قریشی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے چھ ناموں کی فہرست بھیجی گئی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا روز، گزشتہ روز چھ ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی۔

ملاقات کی فہرست میں 6 لوگوں کا نام شامل کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے قیادت کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال بھی دی گئی ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق پانچ مقام پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی ، داہگل ،فیکٹری ناکے،کورگھ پور،گیٹ نمبر 1 اور 5 پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی، راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔