ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت جنگ: چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان

پاک بھارت جنگ: چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین کی قومی دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی صنعت بیورو (SASTIND) نے اعلان کیا ہے کہ جے-10 سی ای جنگی طیارے نے مئی 2025 میں اپنی پہلی عملی جنگی کامیابی حاصل کی۔یہ پہلی بار ہے کہ چین کے کسی سرکاری ادارے نے باضابطہ طور پر جے 10 سی ای کی جنگی میدان میں کامیابی کا اعلان کیا ہو

بیان میں مئی کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم کسی مخصوص تنازع یا ملک (مثلاً بھارت یا پاکستان) کا براہِ راست نام نہیں لیا گیا۔ چینی سرکاری ذرائع کے مطابق جے-10 سی ای نے فضائی لڑائی کے دوران متعدد دشمن طیاروں کو مار گرایا اور خود کسی نقصان سے محفوظ رہا۔

چین کے سٹیٹ ایڈمینسٹریشن آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفینس (SASTIND) کے مطابق یہ طیارہ آل ویدر، سنگل انجن اور سنگل سیٹ ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جو فضائی برتری، انٹرسیپشن اور مختلف قسم کے حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارے میں جدید ریڈار، ایویونکس اور جدید ہتھیار نصب ہیں۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جے-10 سی ای کی یہ جنگی کارکردگی بین الاقوامی دفاعی ماہرین اور عالمی ہوابازی صنعت کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اس کامیابی کو 2025 میں چین کی دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی صنعت کی دس اہم ترین خبروں میں شامل کیا گیا ہے۔

چینی حکام نے کہا ہے کہ جے-10 سی ای کی عملی کامیابی نہ صرف طیارے کی افادیت کا ثبوت ہے بلکہ اس سے دیگر چینی دفاعی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں بھی مدد ملے گی، جس سے چین کی دفاعی صنعت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مضبوط مقابلتی صلاحیت حاصل ہوگی۔