ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور میں سردی کی شدت میں اضافہ، ٹریفک اور معمولاتِ زندگی متاثر

شکارپور میں سردی کی شدت میں اضافہ، ٹریفک اور معمولاتِ زندگی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالجبار ابڑو :  سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح شکارپور میں بھی شدید دھندنے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ اور حدِ نگاہ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ ضلع بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کی حاضری بھی معمول سے کم ہو گئی ہے۔ 

 شکارپور میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کے سبب درجہ حرارت کم ہو کر 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دھند کے باعث شہر اور گردونواح میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق دوسرے صوبوں اور اضلاع کو جانے والی مسافر گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں۔

شدید سردی اور دھند کے باعث روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو گئی ہے، جبکہ ضلع بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم ریکارڈ کی گئی۔ والدین نے بچوں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں گھروں میں رکھنا مناسب سمجھا۔

واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ  نےسرد موسم کے باعث سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔  محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی سکولوں کے لیے نئے اوقات مقررکرکےاوقات کار میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔ 

  نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جنوری تک نجی اسکول صبح 9 بجے کھلیں گے۔  خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تمام نجی  سکول نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔