سٹی42: ملک بھر میں مہنگائی میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ 16.44 فیصد اضافہ جبکہ مجموعی شرح 01.36 فیصد تک پہنچ گئی۔
ملک میں پیاز، ٹماٹر، جلانے والی لکڑی، دالیں، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ نے مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11جنوری 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16.44 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 01.36 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 21اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 8اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ 22اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز، ٹماٹر، انڈے، کیلا، دال چنا، دال ماش، دال مسور، بڑا گوشت، برائیلر مرغی، گڑ، آٹا، چاول اری9 /6، باسمتی چاول، جلانے والی لکڑی، ایل پی جی سلنڈر، کپ چائے، جارجٹ، چائے کی پتی، الیکٹرک چارجز، انرجی سیور اور ماچس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہی دوسری جانب آلو، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی ٹن، دال مونگ، لہسن، چینی اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈبل روٹی، چھوٹا گوشت، پلیٹ بیف، پلیٹ دال، سگریٹ، سرخ مرچ پسی، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، لان پرنٹڈ، کلاتھ، شرٹنگ، نمک، گیس چارجز، مردانہ و زنانہ سینڈلز، چپلز، صابن، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔