آسٹریلوی ٹی وی اینکرز کے نوواک جوکووچ کے خلاف نازیبا ریمارکس، ویڈیو وائرل

2 aussies tv anchors expletive rant about jokovich
کیپشن: 2 aussies tv anchors
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  آسٹریلوی ٹی وی اینکرز کی آف سکرین  20 مرتبہ کے گرینڈ سلام فاتح  سربئین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ے خلاف  نازیبا ریمارکس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے وال ٹی وی چینل کے  دواینکرز نے نوواک جوکووچ ے ویزے کے حوالے سے پروگرام ختم ہونے کے بعد ٹینس کھلاڑی کے حوالے سے نازیبا ریمارکس دئیے ۔ انہیں پتہ نہیں تھا کہ واقعے کی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔ اس سارے واقعے کی ویڈیوکسی نے سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یادرہے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے اپنے آسٹریلوی ویزا کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عدالتی جنگ جیت لی ہے اور کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم  دےدیا تھا۔ آسٹریلوی جج انتھونی کیلی نے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کے وکلا کی اس دلیل سے اتفاق کیا کہ سرحدی اہلکاروں نے کوئی معقول وجہ بتائے بغیر جوکووچ کا ویزہ منسوخ کیا تھا۔