ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا آخری روز

ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا آخری روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42  : پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے سپرنگ سمسٹر پروگرام میں ریگولر اور سلف سپورٹنگ میں داخلہ فارم جمع کروانے کا آج آخری روز ،،طلباء آٹھ مختلف فکلٹی میں داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے سپرنگ سمسٹر پروگرام میں اپلائی کرنے کا آج آخری روز ہے مذکورہ بالا ڈگری کے لئے طلباء آٹھ مختلف فکلٹی میں داخلہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ان تمام پروگرام کے انٹری ٹیسٹ 17 اور 18 جنوری کو لیے جائے گئے اور انٹری ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کے انٹرویو 25 اور 26 جنوری کو لیے جائے گئے ۔مندرجہ بالا سپرنگ پروگرام کیلئے  اہل طلبہ کی پہلی میرٹ لسٹ 31 جنوری کو جاری کی جائی گی جبکہ تمام سپرنگ پروگرام کی ٹوٹل چار میرٹ لسٹیں جاری کی جائے گی۔