سشانت سنگھ کا تحریری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

سشانت سنگھ کا تحریری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گزشتہ برس خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کا تحریری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے بھائی کی یاد میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وہ تحریری پیغام شیئر کیا ہے جو اُنہوں نے اپنی زندگی کے 30 برس مکمل ہونے پر لکھا تھا۔ 

سشانت سنگھ نے اپنے نوٹ میں لکھا تھا کہ "مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے جو 30 سال گزارے ہیں اس میں کچھ بننے کی کوشش کی ہے۔ میں چیزوں میں بہتر ہونا چاہتا تھا، میں ٹینس، سکول اور اپنے گریڈز میں ایک ہونہار اور قابل انسان بننا چاہتا تھا۔"

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں جس طرح ہوں ٹھیک نہیں ہوں لیکن اگر میں چیزوں میں اچھا ہوجاتا ہوں تو ٹھیک ہوجاؤں گا۔‘ تحریری پیغام کے آخر میں سوشانت لکھا کہ "مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے کھیل میں غلط تھا کیونکہ کھیل میں ہمیشہ یہ جاننا ہوتا تھا کہ میں پہلے سے کیا تھا۔"

خیال رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ گزشتہ سال 14 جون کو اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ باندرا پولیس نے اداکار کی موت کے معاملےپر تقریباً 3 درجن لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔