(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، داتا دربار اور پیر مکی سے ملحقہ علاقوں سے تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ اسپیشل سکواڈ نے داتادربار اور پیر مکی کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اس موقع پر ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ داتا دربار اور پیر مکی سے تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں۔
لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ داتا دربار اور پیر مکی سے 15 عدد ریڑھیاں قبضے میں لیں۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسپیشل سکواڈ کے اہلکاروں نے آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔