(طیب سیف) پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ ہائوس میں دھرنا تاحال جاری ہے،تمام قیادت موجود ہے۔موسم کی شدت سے پریشان اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کے ریڈ کارپٹ پر بیٹھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے تمام دروازے تاحال نہیں کھولے گئے ، دروازے بند ہونے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی بھی پارلیمنٹ ہائوس نہ پہنچ سکے ۔دھرنے پر بیٹھے اراکین اندھیرے سے اٹھ کر روشنی میں چلے گئے۔
پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا سمٹ کر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے اندر پہنچ گیا ،موسم کی شدت سے پریشان اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کے ریڈ کارپٹ پر بیٹھ گئے ،علامہ راجہ ناصر عباس نعرے لگوا کر لہو گرماتے رہے۔