ویب ڈیسک : صارفین کو گروپ چیٹس کو آرگنائز کرنے کے لیے واٹس ایپ متعدد ئنے اور دلچسپ فیچرز پر کام کررہا ہے ۔
واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے، حال ہی میں ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو گروپ چیٹس کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ابھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں شامل کیا گیا ہے، اس فیچر کے ذریعے آپ واٹس ایپ گروپس میں اپنے لیے لیبلز استعمال کرسکیں گے۔
رپورٹ میں اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ اپنے ساتھ ساتھ گروپ کے تمام ممبرز کے لیے بھی لیبلز کا استعمال کرسکتے ہیں۔
مگر جب آپ کسی گروپ ممبر کے لیے لیبلز کا استعمال کریں گے تو وہ صرف اسی گروپ میں کام کرے گا، دیگر مشترکہ گروپس میں اس فرد کے لیے الگ سے لیبلز کا استعمال کرنا ہوگا۔ یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ جب کسی گروپ میں آپ اپنے لیے کسی لیبل کا استعمال کریں گے تو وہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک آپ اسے بدل نہیں دیتے، چاہے آپ واٹس ایپ کو دوبارہ ہی ری انسٹال کیوں نہ کریں، آپ ان لیبلز سے جان سکیں گے کہ کسی واٹس ایپ گروپ چیٹ میں کسی رکن کا کردار کیا ہے۔
اس فیچر کو ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔