ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور زیر زمین پانی کے تحفظ کا معاملہ ، پنجاب حکومت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی ،گھروں میں گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پرگزشتہ سماعت کا دو صفحات کا تحریری حکم جاری کیا، تحریری حکم کے مطابق پنجاب حکومت نے زیر زمین پانی کے تحفظ کیلئے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر پابندی کا فیصلہ کیا ،سروس سٹیشنوں پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس غیر فعال ہونے پر پیٹرول پمپوں کو ایک دارنگ کے بعد سیل کر دیا جائے ،تحریری حکم کے مطابق پیٹرول پمپوں پر پانی کے تحفظ کیلئے اقدامات نہ کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے ، پنجاب حکومت پانی کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم چلائے ،لوکل گورنمنٹ اور ڈویلپمنٹ اتھاری کمرشل اور گھر یلو عمارتوں کی تعمیر میں واٹر ٹر ٹیمنٹ پلانٹس لگانے کی بابت رولز بنا میں تحریری حکم میں کہا گیا ہےکہ محکمہ ٹرانسپورٹ بھی 14 فروری کو الیکٹ کی بسوں سمیت دیگر منصوبوں کے متعلق پیش رفت رپورٹ کرے ،تحفظ ماحولیات اتھارٹی پنجاب حکومت کی خشک سالی سمیت دیگر ماحولیات سے متعلق تمام منصوبوں کی حکمرانی کرے ،کیس کی مزید سماعت 14 فروری کو ہوگی۔