(اقصیٰ شیخ کومل اسلم)شہر کی فضا میں خنکی برقرار ،مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 184ریکارڈ کی گئی۔لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔
امریکی قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 227،جوہر ٹاؤن میں 216ریکارڈجبکہ غازی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 200ریکارڈ کی گئی۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں بھی موسم سرد رہے گا جبکہ ان اضلاع میں دھند کا بھی امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کاکہناہے کہ شمالی بحیرہ میں بنے والے اینٹی سائیکلون کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے،اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے، ان مہینوں میں اینٹی سائیکلون بنا سرد موسم کے رخصت ہونے کا عندیہ دیتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبس گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ رات میں موسم خشک رہے گا،موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔