سٹی42: جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بن گئے ہیں۔
وزارت قانون و انصاف نے بدھ کے روز جسٹس سردار ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بننے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن میں اس تقرر کی مدت نہیں بتائی گئی بلکہ قرار دیا گیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آج کے دن تک چیف جسٹس مسٹر جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ میں ایلی ویٹ کرنے کی منظوری دی ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سپریم کورٹ میں ایکٹنگ جج کی حیثیت سے تقرر کی بھی منظوری دی۔