ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہماری معیشت درست سمت میں ہے، چین نےاعتماد کا اظہارکیا:  وزیراعظم

ہماری معیشت درست سمت میں ہے، چین نےاعتماد کا اظہارکیا:  وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :وزیر اعظم عمران خان کی سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست،  وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے، چین نےاعتماد کا اظہارکیا۔وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ 22 چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں، 18 ویں ترمیم کےبعد بہت سےمعاملات میں فیصلےنہیں کرسکتے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پتہ ہی نہیں سندھ میں گندم کوکہاں رکھاگیا، چین میں ایک فیصلہ ہوتا ہے اورسب عمل کرتےہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کوانسانی بحران سےبچانےکیلئےسب متفق ہیں، حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات ہونگی، امریکا کےعلاوہ سب سمجھتےہیں افغانستان کےاکاؤنٹ بحال کیےجائیں۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہاکہ امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے،افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دنیا بڑی تیزی سےتبدیل ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل تھا، دورے کےبعد چین کےساتھ تعلقات مزید مضبوط  ہوئے، چین نےکورونا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک سے متعلق منفی تاثر پھیلا یاجارہا تھا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سی پیک منصوبہ آگے بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کا افغانستان مسئلے پرمؤقف واضح ہے، افغانستان کےمعاملے پر پاکستان اورچین متفق ہیں، چینی صدرسےملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغام گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سی پیک سے متعلق بڑی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، افغانستان پر چین سے آئندہ کا روڈ میپ طےہوگیا ، مسئلہ کشمیرپرپاکستان اورچین کےمؤقف میں یکسوئی پائی جاتی ہے۔