ملتان سلطان اور دراز کے مابین معاہدہ طے پاگیا

ملتان سلطان اور دراز کے مابین معاہدہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید شہباز علی) پاکستان سپر لیگ میں مقبول اور جنوب کی پہچان ملتان سلطان نے دراز کے ساتھ معاہدہ کرلیا، اونر ملتان سلطان علی علی ترین کہتے ہیں کہ دراز سمیت دیگر پارٹنرز کے ساتھ طویل المدت پارٹنر شپ کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار، جنوبی پنجاب کی پہچان اور پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز ملتان سلطان اور دراز کے درمیان پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔ آن لائن شاپنگ میں دنیا بھرمیں اپنا نام رکھنے والی کمپنی دراز پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطان کی آفیشل پارٹنر ہوگی۔ لاہور میں ملتان سلطان کے ہیڈ آفس میں اونر ملتان سلطان علی ترین اور چیف مارکیٹنگ آفیسر دراز عمار حسن نے معاہدے پر دستخط کیے، علی ترین نے ملتان سلطان کی شرٹ کی رونمائی بھی کی اور چیف مارکیٹنگ آفیسر دراز کو شرٹ بطور تحائف پیش کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اونر ملتان سلطان علی ترین نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن ٹیم جہیز میں ملی، اس سال ہمارے کوچز نے بہتر ٹیم بنائی ہے، جنوبی پنجاب کو مایوس نہیں کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ دراز کے ساتھ طویل عرصے کی پارٹنر شپ رکھیں۔
دراز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عمار حسن کا کہناتھا کہ دراز پر ملتان سلطانز کی شرٹس سمیت تمام متعلقہ اشیا دستیاب ہوں گی۔ ملتان سلطانز کے آنر علی ترین کا کہنا تھا کہ کل سے ملتان سلطان کا کیمپ لگے گا جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer