( حسن علی ) ایک طرف یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی اعلانات تو دوسری طرف شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء نایاب ہوگئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے جب سے اقتدار سنبھلا ہے پاکستانی عوام کو مہنگائی کے سمندر میں تنہا چھوڑ دیا ہے، جہاں غریب شہری کا روزمرہ کی ضروریات پورہ کرنا مشکل نہیں ناممکن ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ غریب عوام یوٹیلیٹی سٹوز کا رخ کرتی ہے لیکن وہاں بھی اشیائے ضروریہ موجود نہیں ہیں اور یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ حکومت نے سبسڈی تو دے دی لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔ شہر کے ساؤتھ زون جس میں ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، پیکو روڈ، ماڈل ٹاؤن، چونگی امر سِدّھو، گلبرگ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی دستیاب نہیں جبکہ چینی کیساتھ ساتھ شہر بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر دال مسور، دال مونگ، دال ماش دھلی ہوئی، کالے چنے اور بیسن بھی دستیاب نہیں ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دینا ہے تو یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عام شہریوں کو مہنگائی کے اس دور میں سستے داموں اشیا کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پانچ اشیا کےعلاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دیگر اشیا پر بھی سبسڈی فراہم کرے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیا مل سکیں۔