ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرنگ کراس پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن

چیئرنگ کراس پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد:کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین شہید کی پہلی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چیئرنگ کراس پرشمعیں روشن کی گئیں، سی ٹی او رائے اعجاز اور ایس ایس پی ایڈمن ایاز سلیم سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سی ٹی او رائے اعجاز نے سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ کیپٹن ر احمد مبین اور دوسرے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کے بعد اس مقام پر بہت سے احتجاج ہوئے مگر ہمارے نوجوان مکمل جذبے اور حوصلے کے ساتھ یہاں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ٹریفک وارڈنز نے بھی اپنے شہید افسر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر اور بہادر انسان تھے۔ ان کے مشن کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔

تاجر برادری نے بھی کیپٹن ر احمد مبین کی یاد میں چیئرنگ کراس پر شمعیں روشن کیں۔ ہال روڈ تاجر برادری کے صدر بابر محمود،مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدرسہیل بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون نے اس ملک کو پرامن کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تاجر برادری ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہید احمد مبین کےایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ جس میں ان کے خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی۔