ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کے سینئیر رہنمارعد سعدغزہ سٹی میں کار پر حملے میں مارےگئے

Raad Saad killed, Gaza City, Hamas, Israeli media
کیپشن: حماس کے سرکردہ کمانڈر رعد سعد (درمیان میں) حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ (بائیں) اور  گروپ کے دیگر ارکان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر نامعلوم وقت پر بنائی گئی۔ (سورس: سوشل میڈیا؛ کاپی رائٹ قانون کی شق 27a کے مطابق استعمال کیا گیا)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ سٹی کے علاقے میں اسرائیل کے حملے میں حماس کے اہم بڑے کمانڈر رعد سعد کے مارے جانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے ایک سرکاری اہلکار کو یہ کہتے ہوئےرپورٹ کیا ہے  کہ حماس کے اعلیٰ کمانڈر رعد سعد کے غزہ شہر کے حملے میں مارے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ایک اسرائیلی اہلکار کے مطابق حماس کے اعلیٰ کمانڈر رعد سعد کی آج سہ پہر غزہ شہر میں ایک فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

رعد سعد کو راشد ایک ٹارگٹڈ حملے میں کوسٹل روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ وہ تین دیگر افراد کے ساتھ مارے گئے۔ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی کی نشاندہی کرتا ہے۔

سعد حماس کے ہتھیاروں کی تیاری کے ہیڈکوارٹر کے سربراہ کے طور پر کام کرتے تھےاور انہیں حماس کے نئے فوجی سربراہ عزالدین حداد کے بعد دوسرے نمبر پر سمجھا جاتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو  رعد سعد جیسے ہائی پروفائل ٹارگٹ پرحملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔