ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کی نوید، برف پڑنےکاامکان، لیکن پنجاب کے حصے میں بس دھند اور بادل

Weather update, rain and snow forecast, Kashmir weather forecast, City42, Fog and Smog
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کل موسم کے ایک سرکاری ماہر نے کشمیر میں بارش اور برف باری ہونے کی "خوشخبری" سنائی، آج موسم کا ادارہ بتا رہا ہے کہ  کشمیر مین کچھ جگہوں پر بارش ہو سکتی ہے، کشیر کے پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ 

پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں موسم جیسا کل تھا ویا ہی آج بھی ہے۔ پنجاب اور سندھ کے ساتھ وادیِ پشاور کے میدانی علاقوں میں بھی رات کو معمولی دھند ہونے کا امکان ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کا امکان  ہے۔

کل بھی ملک کے چند پہاڑی علاقوں کو چھوڑ کر باقی سب علاقوں میں بارش نہیں ہو گی۔    اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے لیکن بارش نہیں ہو گی۔۔

 چترال ،دیر،سوات، کوہستان ،بٹ گرام،باجوڑ،مہمند،کرم اور خیبر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


 مری، جھیکا گلی، ڈونگا گلی،  گھوڑا گلی اور نتھیا گلی کے گردو نواح میں مطلع ابرآلودرہنےاور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں صبح کے وقت دھند رہے گی۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کو سرد رہے گا ۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور،لاڑکانہ،موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے ۔


کشمیر اور گلگت بلتستان:              کشمیر اور  گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان  ہے۔