ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی بھرپور کامیاب رہے گا: محسن نقوی

لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی بھرپور کامیاب رہے گا: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل طے ہونے جا رہا ہے,چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ “اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی بھرپور کامیاب رہے گا۔”

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل طے ہونے جا رہا ہے، جہاں آج سپر پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو سپر پاور امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہوگا۔

 دنیا کے سب سے بڑے معاشی شہر میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نیویارک پہنچ چکے ہیں اور وہ پی ایس ایل نیویارک روڈ شو میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ روڈ شو میں امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جہاں پی ایس ایل میں سرمایہ کاری، برانڈ ویلیو اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیویارک روڈ شو کا مقصد پی ایس ایل کو عالمی برانڈ کے طور پر فروغ دینا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور پاکستانی کرکٹ کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ یہ روڈ شو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت میں اضافے اور مستقبل میں مزید بین الاقوامی مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔