پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ، پہلی مرتبہ 3 بھائی ایک ہی ٹیم کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ، پہلی مرتبہ 3 بھائی ایک ہی ٹیم کا حصہ بن گئے
کیپشن: پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ، پہلی مرتبہ 3 بھائی ایک ہی ٹیم کا حصہ بن گئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن میں اپنی نوئیت کا منفرد ریکارڈ بن گیا، پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل ہو گئے۔

لاہور میں آج منعقد ہونے والی پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں  پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل ہو گئی، تقریب میں  فرنچائزز مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سمیت دیگر کرکٹرز اور فرنچائزز کی نمائندہ کمیٹیوں نے شرکت کی۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا گیا ساتھی ہی اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی، پی ایس کی 2 بار چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ’شاہ برادرز‘ کو ٹیم سکواڈ کا حصہ بنا لیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بعد ان کے چھوٹے بھائی حنین اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم سکواڈ کا حصہ بنا لیا، قابلِ غور بات یہ ہے کہ یہ تینوں کے تینوں بھائی فاسٹ بولرز ہی ہیں جو اب ایک ہی ٹیم میں شامل ہیں۔

نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دھوم مچائی جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 کا حصہ ہیں اور اس وقت دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنی باصلاحیت گیند بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین شاہ اور عبید شاہ کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا جبکہ نسیم شاہ ڈرافٹنگ سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کر کے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہوئے اور تینوں ہی فاسٹ بولر ہیں۔