باراتی آپس میں گتھم گتھا ،گھونسے لاتیں چل گئیں، دولہے نے کیا کیا؟، ویڈیو وائرل

Fight,marriage,procession,India,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)باراتی آپس میں گتھم گتھا ،گھونسے لاتیں چل گئیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

سوشل میڈیا پر انسٹا گرام پر اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب کی فلم بندی کرنے والا مووی میکر دولہا اور دلہن کی آرتی اتارنے کے منظر کی عکس بندی کر رہا ہوتا ہے کہ اسی دوران باراتی ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے، دھکم پیل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے گتھم گتھا اور تھپڑ ومُکے مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ منظر سامنے آتے ہیں کیمرہ مین تو اس جانب متوجہ ہوتا ہے اور پورے منظر کی عکس بندی کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دولہا اور دلہن کی توجہ بھی رسومات سے ہٹ ہر جھگڑے کی جانب ہو جاتی ہے۔ اس موقع پر دلہا اسٹیج سے اتر کر وہاں جانے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے لیکن اسٹیج پر موجود ایک خاتون اسے روک لیتی ہے۔مذکورہ واقعہ بھارت میں پیش آیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Rk Raj (@rajuraj2794)

بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا دلہن کے شادی کے مناظر ریکارڈ کرنے والے کیمرے نے باراتیوں کے درمیان ہونے والے پورے جھگڑے کی ویڈیو ریکارڈکرلی، انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شئیر ہونے والی ویڈیو میں باراتیوں کو دھکم پیل اور اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔