ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت "سیوک دی کنفیشنز" کے سچ سے خوفزدہ ہوگیا

بھارت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) فریڈم آف اسپیچ کی دعویدار بھارتی ریاست ویب سیریز ” سیوک:دی کنفیشنز “ کے سچ سے خوفزدہ ہو گئی۔

نیٹ فلیکس کی طرز پر پاکستانی پلیٹ فارم vidly.tv پر ویب سیریز ” سیوک:دی کنفیشنز“شروع کی گئی، سیوک دی کنفیشن1984 سے 2022 کے عرصے کی سچی کہانیوں پر مبنی ایکشن تھرلر ویب سیریز ہے، جس کو روکنے کیلئے بھارت نے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم vidly.tv پر پابندی لگا دی، بھارت کی وزارت اطلاعات نے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت حاصل ایمرجنسی پاورز کے ذریعے ویب سیریز پر پابندی لگائی، بھارتی چینلز اور اخبارات میں بھی انکشاف ہوا  کہ  پابندی کی اصل وجہ ویب سیریز  سیوک:دی کنفیشنز  ہی ہے۔ 

ویب سیریز میں بھارتی ہندوتوا موومنٹ کی حقیقی عکاسی کی گئی ہے، ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے بھارت میں ایمان کو بنیاد بنا کر کیسے ظلم و بربریت ہو رہی ہے، ویب  سیریز میں بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے انسانیت سوز جرائم کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے،ویب سیریز میں دکھایا گیا انتہا پسند کیسے اقلیتوں کے خلاف عوام کو نفرت انگیز جرائم پر اکساتے ہیں،

ویب سیریز میں بابری مسجد، 2002 کے سانحہ گجرات سمیت ایسے واقعات کی کہانیاں شامل ہیں،ویب سیریز میں بھارت کے بڑے انتہا پسندوں کے حقیقی و گھناﺅنے کرداروں کو کھل کر دکھایا گیا ہے۔

ویب سیریز میں انتہا پسندی، مذہبی دہشت گردی کا اصل چہرہ دکھانے پر بھارتی حکومت کو سخت اعتراض ہے۔ پابندی لگانے سے کیا سچ اور حقیقت بدل سکتی؟