جنات یا کچھ اور، درخت میں سے رونے کی آوازیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جنات یا کچھ اور، درخت میں سے رونے کی آوازیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ڈرامے پری زاد کے  اداکار احمد علی اکبر نے سوشل میڈیا پر پُر اسرار آوازوں والے درخت کی ویڈیو شیئر کر دی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

احمد علی اکبر نے اسلام آباد ٹریل 5  پر ہائیکنگ کے دوران ایک عجیب منظر دیکھا جو دیکھ کر وہ خود بھی دنگ رہ  گئے، اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پُراسرار درخت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس حیران کُن تجربے کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ ’جو آپ نے دیکھا اور سنا یہ جھوٹ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس ویڈیو میں سنائی دی جانے والی آواز کے حوالے سے وارننگ بھی دی‘۔

احمد نے لکھا کہ ’ اسلام آباد ٹریل 5 میں عکس بندی کے دوران ہمیں ایک انوکھا تجربہ ہوا، اس درخت میں ایک سکے جتنا بالکل گول سوراخ موجود ہے، اس سوراخ کے اندر سے کچھ عجیب و غریب آوازیں سنائی دے رہی ہیں‘۔

https://www.smithsonianmag.com/smart-news/trees-make-noises-and-some-of-those-sounds-are-cries-for-help-24045073/

اس درخت سے دراصل کسی کے رونے کی آواز سُنائی دے رہی ہے، اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے انوشے اشرف نے لکھا کہ یہ درخت مدد کا طلب گار ہے، اسے بے حد شدت سے پانی کی ضرورت ہے، یہ آوازیں ہمیں الرٹ کر رہی ہیں ساتھ انہوں نے ایک لنک بھی شیئر کیا جس میں ان آوازوں کی سائنسی وجہ بھی بتائی گئی۔

اس پر اسرار درخت کی  آوازوں کے بارے میں احمد علی اکبر کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِعمل دیا، کسی کا کہنا تھا کہ یہ جنات لگ رہے ہیں جبکہ کئی نے اسے بےحد خوفزدہ قرار دیا۔