ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ سے واپس آنے والوں کے لیے بُری خبرسامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ سے واپس آنے والوں کے لیے بُری خبرسامنے آگئی
کیپشن: FIFA WORLD CUP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ سے واپس آنے والوں کے لیے بُری خبربھی سامنے آگئی، ماہرین نے قطر سے آنے والوں کو ’کیمل فلو‘ سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق قطر سے برطانیہ آنے والے فٹ بال کے شائقین کو کیمل فلو کی علامات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ان علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور قے کرنا شامل ہیں۔ 2012 میں اس بیماری کی نشاندہی کے بعد سے اب تک پچیس سو سے زائد مریض ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق قطر میں اونٹ کی سواری سے لطف اندوز ہونے والے برطانوی شائقین کو اس سے خطرہ ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ’کیمل فلو‘ کورونا وائرس سے ہی تعلق رکھتا ہے مگر یہ اس سے بھی زیادہ جان لیوا وائرس ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-13/news-1670902717-7272.jpg

واضح رہے فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائلز کے لیے لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو مراکش کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔