فٹبال ورلڈکپ کے اختتامی مرحلے کیلئے فیفا کا نئی میچ بال استعمال کرنیکا اعلان

فٹبال ورلڈکپ کے اختتامی مرحلے کیلئے فیفا کا نئی میچ بال استعمال کرنیکا اعلان
کیپشن: FIFA WORLD CUP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیفا نے ورلڈکپ کے آخری مرحلے کے میچوں کے لیے الریحلہ کی جگہ نئی فٹبال استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الحلم نامی فٹبال الریحلہ کی جگہ لے گی اور اس کا استعمال سیمی فائنلز، تیسری اور چوتھی پوزیشن اور فائنل میچ کے لیے کیا جائے گا۔الحلم عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خواب ہے جبکہ الریحلہ کا مطلب سفر تھا۔یہ نئی گیند بھی الریحلہ کی طرح ماحول دوست ہے اور اس کی تیاری کے لیے پانی پر مبنی سیاہی اور گلیو استعمال کی گئی۔

گروپ مرحلے سے لے کر کوارٹر فائنلز تک استعمال ہونے والی الریحلہ فٹبال فیفا ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی پہلی اسمارٹ فٹبال تھی جس کے اندر ایسے سنسر نصب تھےجس سے ویڈیو ریفریز کو ٹریکنگ اور فیصلے کرنے میں مدد ملی۔یہ سب ٹیکنالوجیز الحلم میں بھی موجود ہیں۔

فیفا کے مطابق الحلم بال کا رنگ الریحلہ سے مختلف ہے اور یہ گولڈ رنگ کی ہے جس سے میزبان ملک قطر کے صحرائی حصے اور فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی نمائندگی کی گئی ہے۔

فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ الحلم سے فٹبال اور کھیلوں سے دنیا کو اکٹھا کرنے کی طاقت کی عکاسی ہوتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا کے لگ بھگ ہر ملک میں کروڑوں افراد اکٹھے ہوکر فٹبال کے لیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق کنکٹڈ بال ٹیکنالوجی سے ویڈیو میچ آفیشلز کو اہم تفصیلات تک رسائی کا بہتر موقع ملا، گیند سے حاصل ہونےو الا ڈیٹا اسٹیڈیم پچ کے منفرد لمحات کی کہانی بیان کرتا ہے۔