(عثمان الیاس) معاشرے میں خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکات، قتل اور ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا جہاں ملزموں نے خاتون کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کےمطابق سیشن کورٹ زمین کا ٹکڑا نام نہ کرنے پر خاتون کو اغواء کرکے چار افراد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے پر کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر گرفتاری وارنٹ جاری کر تے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی. ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چھٹہ نے شوہر متاثرہ خاتون باغ علی کی درخواست پر سماعت کی۔
متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھاکہ ملزمان نے زبردستی زمین اپنے نام کرانے کے لئے اہلیہ کوگھر سے اغوا کیا اور زبردستی کاغذات اپنے نام کرانے کی کوشش کی۔دستخط نہ کرنے پر خاتون کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا۔خاتون کو چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا.
ہنجروال پولیس نے ملزمان سے چار روز بعد خاتون کو بازیاب کروایا۔ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی ضمانت خارج کرے اور ان کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کرے۔