ویب ڈیسک: روس کے اسکول میں سابق طالبعلم نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، طالبعلم کو اسکول اساتذہ کے رویے سے شکایات تھیں۔
رپورٹ کے مطابق روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 18سالہ طالبعلم نے بارودی ڈیوائس سے دھماکا کیا، دھماکے سے 15 سالہ طالبعلم سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد اسکول کو طلبہ اور عملے سے خالی کرا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔