( زین مدنی ) پاکستان فلم انڈسٹری کی ہیر کے نام سے جانی جانے والی معروف اداکارہ فردوس بیگم کے دماغ کی شریان پھٹ گئی، انتہائی تشویشناک حالت میں ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل، ڈاکٹرز نے ناامیدی کے باعث مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کردی۔
لالی وڈ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج کے باعث ہفتے کے روز ڈاکٹرز ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں اب ان کی دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا ہوا ہے۔ ڈاکٹرز کی طرف سے ناامیدی کے باعث ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
فردوس بیگم نے ایک عرصہ پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا ہے اور ان کی فلم ہیر رانجھا آج بھی ان کی پہچان ہے اور اسی لئے انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کی ہیر کہا جاتا ہے۔ 80 سالہ فردوس بیگم نے ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔