(سٹی 42)صوبائی درالحکومت لاہور کا سیاسی پارہ ہائی، پی ڈی ایم آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، مریم نواز نے جلسے میں شہر یوں سے ماسک پہن کر آنے کی اپیل کردی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے، پابندیوں اور بیان حلفی کے باوجود گریٹر اقبال پارک میں پنڈال سج چکا ہے ، کرسیاں لگ چکی ہیں, لائٹیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا، لاہور میں سیاسی پارہ عروج پر پہنچ چکا ہے، ن لیگ کی میزبانی میں میدان سجے گا، جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے, جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے.
Dear All, as responsible citizens, please remember to wear a mask for your own safety & that of your dear ones, at all times, before, during & after what is going to Insha’Allah a historic jalsa.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 13, 2020
Thank You ????????
پاکستان مسلم لیگ نے شہریوں سے ماسک پہننے کی اپیل کردی، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ کہا ہےکہ ذمہ دارشہری ماسک پہننا نہ بھولیں، اپنی اوراپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ماسک پہنیں، انشا اللہ ایک کامیاب جلسہ ہوگا، جلسہ سے پہلے، دوران اور بعد میں بھی ماسک پہنیں۔ مریم نواز نے لاہور جلسے سے پہلے ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر بھی تبدیل کردی ہے۔ مریم نواز نے پی ڈی ایم جلسے کے لوگو کی تصویر لگا دی ہے جس پر مینار پاکستان بنا ہوا ہے ۔