ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج اداکارہ خوشبو ایف بی آر کے شکنجہ میں

سٹیج اداکارہ خوشبو ایف بی آر کے شکنجہ میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راضون نقوی) سولہ لاکھ پچیس ہزار روپے کے گفٹ کس نے دیئے، فلمسٹار خوشبو ایف بی آر کو جواب نہ دے سکیں، ایف بی آر نے تھیٹر کی معروف اداکارہ خوشبو کو 2 لاکھ 53 ہزار210روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر گوشواروں میں درست معلومات فراہم نہ کرنے والے شوبز ستاروں کے خلاف متحرک ہوگیاہے، ایف بی آر نے تھیٹر کی معروف اداکارہ خوشبو کا سال 2016کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کیا تھا، ایف بی آر نے آڈٹ کے بعد اداکارہ خوشبو پر 2 لاکھ 53 ہزار210روپے انکم ٹیکس عائد کردیا ہے،  ذرائع کےمطابق اداکارہ خوشبو نے سال 2016کے گوشوارے میں اپنی آمدن 4لاکھ 28ہزار550 روپے ظاہر کی تھی، فلمسٹار خوشبو نے گوشوارے میں 16لاکھ 25ہزار روپے کے گفٹ ظاہر کئے تھے۔

ایف بی آر نے خوشبو سے گفٹ دینے والوں کی تفصیلات مانگی تھیں، ایف بی آر ذرائع کے مطابق فلمسٹار خوشبو کو یاددہانی کے متعدد نوٹسز بھیجے گئے تاہم انہوں نے گفٹ دینے والوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ایف بی آر نے جواب نہ دینے پر فلمسٹار خوشبو کو2لاکھ ترپن ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer