(ملک اشرف) ہائیکورٹ کےحکم پر کارپوریشن نے پارکنگ کو دوکانوں میں تبدیل کرنےوالے پلازوں کو سیل کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پارکنگ سہولیات فراہم نہ کرنیوالے پلازہ مالکان ہوشیارہوجائیں، میونسپل کارپوریشن نےپارکنگ کودوکانوں میں تبدیل کرنےپرکارروائی شروع کردی مال روڈ پر9پلازے سیل کردیئے گئے،میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، جس پر عدالت نے پلازہ مالکان کو پلازوں کوڈی سیل،جرمانوں کی ادائیگی کیلئے چیف سیکرٹری سےرجوع کی ہدایت کی ہے ۔
جسٹس علی اکبرقریشی نے مال روڈ کوماڈل سڑک بنانےکےکیس کی سماعت کی، چیف انجینئر،متاثرہ پلازہ مالکان سمیت دیگرہائیکورٹ پیش ہوئے،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ پارکنگ کو دوکانوں میں تبدیل کرنیوالے9پلازے فیصل سنٹر سمیت سیل کئے گئے ہیں، پلازہ مالکان کا کہناتھا کہ بیسمنٹ میں پارکنگ کی جگہ پر دکانیں بنانے پر ہر معاوضہ ادا کرنے کو تیار ہیں،دکانوں کومسمارکرکےدوبارہ پارکنگ میں تبدیل کیاتوپلازوں کونقصان پہنچےگا،جرمانے کی رقم نئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے دینے کو تیار ہیں۔
مالکان نے عدالت سے استدعا کی کہ معاوضہ وصول کرکے پلازے ڈیل سیل کئے جائیں، جس پرچیف آفیسرایم سی ایل کا کہنا تھا کہ معاوضہ وصول کرکے پارکنگ ختم کرنے کا اختیار نہیں، عدالت نے آفیسر سے استفسار کیا کہ یہ کام کون کرسکتا ہے؟جس پر چیف آفیسر کارپوریشن نے جواب دیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی موجود ہے، جسٹس علی اکبر قریشی نے پلازہ مالکان کو حکم دیا کہ وہ چیف سیکرٹری سے دو دن میں رابطہ کرلیں،چیف سیکرٹری معاملہ کا حل نکال لیں تو کوئی اعتراض نہیں ۔
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی رپورٹ کےبعد پلازوں کو کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا، روزگار ختم نہیں کرنا مگر قانون پر عمل درآمد کروانا ذمہ داری ہے۔