ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی حکومت نے ڈالر کی بلند ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا: عبدالعلیم

ن لیگی حکومت نے ڈالر کی بلند ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا: عبدالعلیم
کیپشن: City42 - Abdul Aleem Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ): تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیاں نئی نسل اور نئے پاکستان کیلئے مشعل راہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کے جوان شہید بیٹے دنیا بھر میں امن کے سب سے بڑے سفیر ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ نواز لیگ حکومت نے ڈالر کی بلند ترین پرواز کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی مسائل بڑھانے کے مترادف ہے۔ حکومت بدترین معاشی حالت میں بھی کرپشن سے باز نہیں آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل نہ کرنا وفاقی حکومت کی سیاسی بد دیانتی ہے۔