ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سڑکوں پر حادثات کا سلسلہ جاری، ایک دن میں 264 افراد زخمی

لاہور کی سڑکوں پر حادثات کا سلسلہ جاری، ایک دن میں 264 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 225 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ریسکیو سروسز نے فوری امدادی کارروائیاں فراہم کیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 264 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شدید زخمی ہونے والے 89 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 174 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔