ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کے اسپیل میں شدت،دریاوں میں سیلاب کا خدشہ ؛ نیا الرٹ جاری

بارشوں کے اسپیل میں شدت،دریاوں میں سیلاب کا خدشہ ؛ نیا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے  14 سے 20 اگست تک سیلابی صورتحال کا نیا الرٹ جاری کردیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 17 اگست سے بارشوں کے اسپیل میں شدت آنے کا امکان ہے ۔بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ۔
دریائے راوی اور چناب میں وقفے وقفے سے نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ۔راوی اور چناب کے نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔
ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران طغیانی کا امکان ہے ۔17 سے 19 اگست تک دریائے کابل کے معاون ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔
بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ۔