ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کے سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عاقبہ عاقب برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عاقب جاوید، ان کی اہلیہ اور اہل خانہ بیٹی عاقبہ عاقب کی شادی میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔

شادی کی تقریب میں دلہن نے لال رنگ کے عروسی لباس کے بجائے سفید رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔

 اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں عاقبہ عاقب کی دوستوں کو گل دستے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

عاقب جاوید کو بھی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے انہیں شادی کی تقریب کے مرکزی مقام تک لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا ٖصارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے اور وہ عاقب جاوید کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer