ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی: ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں کل بند رہیں گی

جشنِ آزادی: ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں کل بند رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ملک اشرف :ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں جشن آزادی کے سلسلہ میں کل بند رہیں گی۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتیں کل بند رہیں گی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تقریب کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم قومی پرچم لہرائیں گی، جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی اس موقع پر شریک ہوں گے۔

پولیس کا چاک و چوبند دستہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کرے گا، جبکہ تقریب میں چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔ یومِ آزادی کی یہ تقریب قومی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔