ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

Metric exams result announced, City42 , Secondary Board Karachi, City42
کیپشن:  سائنس گروپ کے امتحانات میں 90740 طلبہ اور 82998 طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 83.93 فیصد رہا— فوٹو:فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعداد و شمار کے مطابق  اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244 امیدوار فیل قرار پائے ۔

اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول  گلشن اقبال کی عینا فاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نوررول نمبر 490623 کے ساتھ 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے دو طلبہ جن میں سول ایوی ایشن ماڈل اسکول ائیر پورٹ کے سید اذکار حسین رضوی رول نمبر 319856 کے ساتھ 94 فیصد اور دی اسمارٹ اسکول رفاع عام کیمپس ملیر ہالٹ کی عمائمہ ظفر ولد محمد عرفان رول نمبر 457126 کے ساتھ 94 فیصد نمبر حاصل کیے۔

 سائنس گروپ کے امتحانات میں 90740 طلبہ اور 82998 طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 83.93 فیصد رہا۔

کامیاب امیدواروں میں 30154 اے ون گریڈ ، 50346 اے گریڈ، 39691 بی گریڈ ، 20614 سی گریڈ ، 3841 ڈی گریڈ اور 35 نے ای گریڈ حاصل کیا۔

طلبہ و طالبات  نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔