ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں حسن رحیم کو خوشگوار موڈ میں اپنے خاص دن کا لطف اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کی شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مداحوں میں سب سے زیادہ تجسس حسن رحیم کی دلہن کو لے کر ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گلوکار کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے تاہم حسن رحیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔چترال سے تعلق رکھنے والے گلوکار شادی کے دن اپنے روایتی لباس میں ملبوس نظر آئے جبکہ دلہن نے آسمانی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔
ویڈیوز میں حسن رحیم بے حد خوش اور مطمئن دکھائی دیے جبکہ تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔