ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے نےمون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی

پی ڈی ایم اے نےمون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پی ڈی ایم اے نے مون سون فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس میں بارشوں کے اثرات، متاثرہ علاقوں اور امدادی اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ کل سے پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے  کے مطابق24گھنٹےمیں لاہور،قصور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،فیصل آبادمیں بارش ریکارڈ کی گئی.

رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ، تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، جبکہ تونسہ میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ رودکوہیوں اور بڑے دریاؤں سے منسلک ندی نالوں کی صورتحال بھی نارمل ہے۔

تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 65 فیصد تک بھر چکا ہے، جبکہ بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 582 شہری زخمی، 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔