ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس ہوسٹس کی مسافروں کے ساتھ بدتمیزی، ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) نجی بس میزبان خاتون کی مسافروں کے ساتھ بدتمیزی، ڈرائیور کے منا کرنے پر بھی لڑکی مسلسل بدتمیزی کرتی رہی۔

 وائرل ویڈیو میں بس ہوسٹس کو مسافروں سےبدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں اُس کا کہنا ہے کہ تم مجھے پڑھی لکھی نہیں لگتی ہو اگر پڑھی لکھی ہوتی تو تم ایسے کام نہیں کرتی۔اس ویڈیو کو جھنگ دی آواز نامی پیج پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔

بس ہوسٹس کا مسافرلڑکی کو کہنا تھا کہ میری ویڈیو بنانے پر تمہیں میں سٹاپ پر جا کر ننگا کروں گی۔ اُس کا ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اسے کہیں ویڈیو بنانا بند کرے ورنہ میں موبائل اُٹھا کر باہر پھینک دوں گی۔

 جس پر لڑکی نے ویڈیو بناتے وقت بتایا کہ جب سے بس میں بیٹھے ہیں تب سے ہوسٹس چلا رہی ہے کبھی اس کا کہنا ہے کہ  پیسنجر نے مجھے چھیڑا ہے،کبھی کہتی ہے کہ کسی نے اس کا نمبر مانگا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer