ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب نے وفاق سے محصولات میں اپنا حصہ مانگ لیا

Federal and Punjab Govt
کیپشن: Federal and Punjab Govt
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  پنجاب نے وفاق سے صوبائی محصولات میں اپنا حصہ مانگ لیا ، پنجاب نے  وفاق سے صوبائی محصولات میں 140 ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے ٹیکس حاصل کرنے پر صوبائی حکومت نے وفاق سے اپنا حصہ مانگ لیا ہے جس کا مجموعی حجم ایک سو چالیس ارب روپے ہے ، پنجاب حکومت کو ٹیکس کی مد میں صوبائی شیئر ملنے سے صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا ،ایف بی آر کی جانب سے وصول کیے گئے ٹیکس پر پنجاب کو شیئر ملنا قانونی حق ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حق کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہوچکی ہے اور وفاقی حکومت کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ صوبائی شیئر پنجاب کے حوالے کرے تاکہ اس کا بروقت استعمال ہوسکے  ۔

 

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔