ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کو ایک اور بڑاجھٹکا،اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت

PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ( ن) کو فیصل آباد سے بڑا جھٹکا، سابق لیگی کونسلر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے۔ فرخ حبیب نے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی۔ سابق لیگی کونسلر میاں شعبان نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

  پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سابق لیگی کونسلر میاں شعبان کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد اور انہیں پارٹی کا مفلر پہنایا۔ اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔