ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کیس ، وفاقی حکومت نے بڑا قدم اُٹھا لیا

 شہباز گل کیس ، وفاقی حکومت نے بڑا قدم اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے شہباز گل کیس میں سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ۔ 

وزارت داخلہ کے سیکشن افسر یاور حسین رانا نے وزارت قانون کی منظوری کے بعد    نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، شہباز گل کیس میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری حسیب محمد کیس کی پیروی کریں گے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-13/news-1660367204-8134.png

ذرائع کے مطابق  نوٹیفکیشن کی کاپی چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو ارسال کر دی گئی ۔

واضح رہےکہ 9 اگست کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، شہباز گل کے خلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔