ویب ڈیسک: پاکستان کی حکومت نے برطانوی دارالحکومت لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کردیا۔
صادق خان کو ستارہ پاکستان کمیونٹی کی خدمت اور پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں بہتری لانے پر دیا جا رہا ہے۔ انہیں 14 اگست کو پاکستان کے لندن میں قائم ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ خیال رہے کہ صادق خان سنہ 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔