ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے انتہائی اہمیت کے حامل کڈز اتھلیٹکس پروگرام کا آغاز کر دیا

بین الصوبائی وزارت کے سیکرٹری محی الدین وانی نے اس اہم پروگرام کا افتتاح کیا

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے انتہائی اہمیت کے حامل کڈز اتھلیٹکس پروگرام کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی ) اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام کڈز اتھلیٹکس پروگرام کا آغاز ہوگیا ۔ یہ پروگرام اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سالانہ کیلنڈر کا اہم حصہ ہے ، اسلام آباد کے سکول سپورٹس ائیر کے حوالے سے یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بین الصوبائی وزارت کے سیکرٹری محی الدین وانی نے اس اہم پروگرام کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے کڈز اتھلیٹکس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام بچوں میں کھیلوں اور خاص طور پر اتھلیٹکس کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ اتھلیٹکس بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انتہائی اہم ہے ۔کڈز اتھلیٹکس کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی نمائندہ ورلڈ اتھلیٹکس کی کڈز پروگرام میڈم نبیلہ کامران کررہی ہیں۔کڈز پروگرام میں اسلام آباد کے سکولز اور کالجز کے 600بچے اور بچیاں حصہ لیں گے ۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی نے ورلڈ اتھلیٹکس کے کڈز پروگرام کے شاندار آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں اتھلیٹکس کے کھیل کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے ۔ بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایسے پروگرامز کا تسلسل سے انعقاد کھیل کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔